Sialkot Board 9th Class Registration 2026 – Biometric Verification
Sialkot Board 9th Class Registration 2026 – Biometric Verification
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، سیالکوٹ
نوٹیفکیشن
نمبر: 44/ای-ایس-آر
مورخہ: 22-04-26
مخاطب: سیکرٹری
مکتوب: جملہ سربراہان تعلیمی ادارہ جات،
گورنمنٹ، الحاق شدہ پرائیویٹ سیکٹر / ایکسٹرنل کنٹرولڈ تعلیمی ادارہ جات، سیالکوٹ بورڈ
عنوان:
جماعت نہم امتحان برائے تعلیمی سیشن 2026-28 میں طلباء/طالبات کی آن لائن رجسٹریشن/داخلہ سے قبل بائیومیٹرک ڈیوائس اور ریپڈ پاس کی تعلیمی ادارہ جات میں دستیابی بارے
تحریر ہے کہ حکومت پنجاب/کنٹرولنگ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق پنجاب بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء/طالبات کے لیے آن لائن بائیومیٹرک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جماعت نہم کوارڈینیشن برائے تعلیمی سیشن 2026-28 میں طلباء/طالبات کی آن لائن رجسٹریشن/داخلہ کے وقت دونوں انگلیوں کے فنگر پرنٹس کی بائیومیٹرک کی جائے گی۔
درج بالا ہدایات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں تمام سربراہان تعلیمی ادارہ جات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ کی جانب سے جماعت نہم/تعلیمی سیشن 2026-28 کا آن لائن رجسٹریشن/داخلہ شیڈول جاری ہونے سے قبل ہی اپنے تعلیمی ادارہ میں موجود تجویز کردہ بائیومیٹرک ڈیوائس (HID Digital Persona 4500 Fingerprint Reader) اور ریپڈ پاس کی دستیابی ضروری طور پر یقینی بنائیں تاکہ آن لائن رجسٹریشن جماعت نہم/تعلیمی سیشن 2026-28 کرتے وقت طلباء/طالبات کے دونوں انگلیوں کے فنگر پرنٹس کی بائیومیٹرک اسکیننگ کا پراسس بروقت مکمل ہو سکے۔
یاد رہے کہ ادارہ جات کی بائیومیٹرک مشین کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسس مکمل نہیں ہوگا، جس کی تمام تر ذمہ داری سربراہ ادارہ پر عائد ہوگی۔
نوٹ:
واضح رہے کہ بورڈ ادارہ جات کو بائیومیٹرک ڈیوائس/ریپڈ پاس کی خریداری کے لیے کسی قسم کے اخراجات ادا نہیں کرے گا
Sialkot Board 9th Class Registration 2026 – Biometric Verification
غلام حسین
(سیکرٹری)
کاپی برائے اطلاع:
- پی۔ایس۔ برائے چیئرمین
- پی۔ایس۔ برائے سیکرٹری
- پی۔ایس۔ برائے کنٹرولر امتحانات
- جملہ آفیسران برانچز
- جناب RCO تعلیمی بورڈ سیالکوٹ (برائے آگاہی/پرنٹ میڈیا)
- سسٹم انچارج (برائے ویب سائٹ)
Sialkot Board 9th Class Registration 2026 – Biometric Verification,




